150
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گمشدگی کیس میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو لاپتہ سائفر کیس میں ڈیوٹی مجسٹریٹ احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا گیا، ایف آئی اے کی درخواست پر کیس کی سماعت ان کیمرہ میں کی گئی۔
سماعت کے دوران ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعد ازاں عدالت نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔