شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ،ملک بھر میں کریک ڈائون 

 

اردو رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسد عمر کے بعد تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد کے ریڈ زون سے حراست میں لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو گرفتار کرلیا گیا

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سیکرٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اسد عمر   درخواست لے کر چیف جسٹس کے کمرہ عدالت میں گئے، جہاں سے اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی سکواڈ نے اسد عمر کو گرفتار کر کے روانہ ہو گئے۔

اسد عمر، شاہ محمود قریشی، علی اعوان اور دیگر رہنما ئوں کے خلاف تھانہ آبپارہ اور ترنول میں رات گئے 2 مقدمات درج کر لیے گئے تھے

عمران خان کی گرفتاری سے آگاہ،دنیا بھر میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،امریکہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما ئوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، آج صبح پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی اہلیہ اور بھائی کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com