181
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جیل بھرو میں گرفتار تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 30 روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر محکمہ داخلہ پنجاب نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لیے اٹک جیل میں نظر بند کر دیا گیا، تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اٹک جیل بھیج دیا گیا
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز پہلی گرفتاری کرکے جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ یہ تحریک لاقانونیت کے خاتمے اور دس ماہ کی تباہی کے حساب کتاب تک جاری رہے گی۔