اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسپیشل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت عدالت میں پیش کیا گیا۔
خصوصی عدالت،سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کاچار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
شاہ محمود قریشی کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا اور خصوصی عدالت نے 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا، جس کے بعد انہیں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سائفر کی گمشدگی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور ایف آئی اے نے سائفر سے متعلق ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے کا پورا ریکارڈ لے لیا گیا ہے، ویڈیو اور دیگر مواد کی مدد سے انکوائری کو آگے بڑھایا جائے گا۔
سائفر مسنگ کیس میں شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمہ نمبر 6/2023 سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کی شکایت پر ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ میں 15 اگست کو درج کیا گیا تھا۔