اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ایک بار پھر ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال اور جیلوں میں بند کارکنوں کی رہائی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حالات ٹھیک ہونے تک باہر چلے جائیں یا خاموش ہو جائیں ،شاہ محمود کا مشورہ ، عمران خان کا اظہار برہمی
واضح رہے کہ منگل کی شام جیل سے رہائی کے بعد بھی شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے ملاقات کی تھی، جس کے حوالے سے اطلاعات تھیں کہ یہ ملاقات تلخی پر ختم ہوئی۔
ملتان میں شاہ محمود قریشی کے انتہائی قریبی دوست کے مطابق شاہ محمود قریشی نے پارٹی چیئرمین سے کہا تھا کہ عارضی طور پر دستبردار ہو جائیں، بیرون ملک چلے جائیں یہیں رہیں لیکن بات کرنا بند کر دیں۔ معاملات کو سلجھانے دیں، معافی مانگ لیں، جب سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا تو آپ دوبارہ پی ٹی آئی کو سنبھالیں گے، یہ مشکل وقت ہے جذبات کی بجائے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تلخی بھی ہوئی اور سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔