286
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی محبت کے اظہار کے لیے کارڈ بھیجتے تھے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی محبت کے اظہار کے لیے کارڈ بھیجتے تھے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شادی سے پہلے وہ اپنی بیوی گوری سے محبت کرتے تھے اور اپنے جذبات ان تک پہنچانے کے لیے کارڈز کا استعمال کرتے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ میں خط نہیں لکھتا تھا بلکہ کارڈ لکھ کر گوری کو بھیجتا تھا۔ وہ کارڈز میں لمبے لمبے الفاظ لکھ کر گوری سے اپنی محبت کا اظہار کرتے تھے۔
کنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت میرے پاس پیسے نہیں تھے اس لیے میں گوری کو سستے تحفے دیا کرتا تھا۔ میں گوری کو کارڈ کے ذریعے بتاتا تھا کہ میں اپنی باقی زندگی اس کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔