اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )وزارت داخلہ نے چوہدری حسیب محمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی حکومت نے جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کیس میں عدالت میں مقدمے کی کارروائی کے لیے خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کر دیا۔
چوہدری حسیب محمد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کو ریاست کی جانب سے عدالت میں مقدمہ چلانے کے لیے خصوصی پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے وزارت قانون کی منظوری کے بعد چوہدری حسیب محمد کی بطور سپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کی کاپی چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھجوا دی گئی ہے۔