اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو یقین ہے کہ گل پر تشدد کیا گیا تو وہ "ملوث” کے خلاف مقدمہ درج کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان توشہ خانہ اور غیر ملکی فنڈنگ کیسز کے آنے والے فیصلے کے پیش نظر "جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں”۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے ز کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے معاون شہباز گل کو ان کی حراست کے دوران "کسی قسم کی بدسلوکی کا نشانہ نہیں بنایا گیا صرف جھوٹ بولا جارہا ہے
گل کو اسلام آباد پولیس نے ایک نجی نیوز چینل پر متنازعہ ریمارکس دینے کے بعد بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ان کے خلاف بغاوت اور ریاستی اداروں کے ارکان کو پاک فوج کے خلاف اکسانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
وزیر داخلہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہاکہکسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہوئی، شہباز گل صرف جھوٹ بول رہے ہیں، ان پر تشدد نہیں کیا گیا۔”
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ کی طرح جھوٹ بول رہے ہیں کہ گل کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔
وزیر داخلہ نے عمران خان سے کہا کہ وہ "ملوث شخص” کے خلاف درخواست دائر کریں، اگر وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی جرم ہوا ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو خبردار کیا کہ اگر وہ ریڈ زون یا پمز ہسپتال میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ جانتے ہیں کہ توشہ خانہ اور غیر ملکی فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے والا ہے "لہذا وہ جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں”۔