شہباز شریف کا کے پی کے سیلا ب متاثرین کیلئے 10 ارب روپے کے امدادی پیکج کا اعلان

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے دس ارب روپے کے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا۔سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران کانجو میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ رقم صوبے کے سیلاب زدہ لوگوں کی امداد اور بحالی پر خرچ کی جائے گی۔وزیراعظم نے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور صوبائی انتظامیہ قریبی رابطہ کاری کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں شفافیت اور فوری طور پر رقم کی تقسیم کو یقینی بنائے گی۔
شہباز شریف نے ملک بھر میں سیلاب سے کپاس، چاول اور دیگر زرعی مصنوعات کی کھڑی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے سروے شروع کرنے کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ان کسانوں کے لیے پیکج کا اعلان کرے گی جن کی فصلیں اور مویشی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں میں سول انتظامیہ اور این ڈی ایم اے کی مدد کرنے پر آرمی چیف اور ایئر چیف کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کو ہدایت کی کہ وہ بند سڑکوں کو دوبارہ کھولنے اور ان کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فوری اقدامات کرے۔
شہباز شریف نے کالام کے علاقے میں سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کی اور متاثرین کی مشکلات دریافت کیں۔
انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع سوات میں تباہ کن سیلاب سے اڑتالیس پل تباہ ہوچکے ہیں اس کے علاوہ بحرین اور مٹہ کے علاقوں میں انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے۔
وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ سوات میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے متعلقہ واقعات میں بائیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دریں اثنا لوئر کوہستان کے علاقے پتن میں سیلاب سے متاثرہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کو یقین دلایا کہ وفاقی مخلوط حکومت آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکمے متاثرہ افراد کی خدمت اور ان کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے موجود ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ہر متاثرہ خاندان کو پچیس ہزار روپے دے رہی ہے، اس کے علاوہ مرنے والوں کے لیے دس لاکھ روپے کا معاوضہ بھی دیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com