شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری دیدی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق یہ رقم سندھ میں سیلاب متاثرین کی مدد پر خرچ کی جائے گی، وزیراعظم نے جمعے کو پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات میں فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پر بجٹ میں وعدے پورے نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ پیسے نہ ملے تو پیپلز پارٹی بجٹ منظور ی میں ساتھ نہیں دے گی۔

پیپلز پارٹی کا بجٹ پراختلاف،شہباز شریف آج اہم اجلاس میں اتحادیوں کو منائیں گے 

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم پر دوہرے معیار کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا بجٹ میں کچھ اور آیا کچھ۔ ان لوگوں کا حساب ضرور لیں جو وعدے پورے کرنے میں رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعظم کی نیت پر شک نہیں، انہوں نے سیلاب کی تباہی خود دیکھی، سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کریں، ہمیں عوام کی پرواہ ہے جب کہ دیگر جماعتوں کو مخصوص لوگوں کا خیال ہے۔

وزیر اعظم نے اس سلسلے میں اجلاس میں آج طلب کیا ہے ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور دونوں جماعتوں کے وزراء اور مالیاتی امور سے متعلق ماہرین شرکت کریں گے جس میں بجٹ سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com