اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت ، شہباز شریف قطرپہنچ گئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔

یہ ترقی پذیر ممالک کی کانفرنس کا پانچواں اجلاس ہے جو آج 5 مارچ سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوگا۔

امیر قطر کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت اور وزرائے اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف 6 مارچ کو کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

5 سے 9 مارچ 2023 تک منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا جس سے ان ممالک کو خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

کانفرنس میں قائدین اضافی بین الاقوامی امدادی اقدامات کو متحرک کریں گے اور LDCs کے حق میں کارروائی کریں گے اور LDCS اور ان کے ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان نئی شراکت داری پر اتفاق کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca