شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے،ٹرمپ سے ملاقات متوقع

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ورلڈ اکنامک فورم کے 56ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ پہنچ گئے ان کی ٹرمپ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

زیورخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے محمد بلال، سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر مرغوب سلیم اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم کے اس اجلاس کے دوران وزیراعظم مختلف سیشنز میں حصہ لیں گے اور عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ پاکستان کی میزبانی اور ورلڈ اکنامک فورم کی شراکت سے منعقد ہونے والی بزنس راؤنڈ ٹیبل میں بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے جاری اصلاحات، بہتر ہوتے معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں