پی ٹی آئی نےنجی اورحساس املاک کو نقصان پہنچا کر ملک دشمنی کا ناقابل معافی جرم کیا ،شہباز شریف 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے سرکاری املاک پر حملہ کرکے ناقابل معافی جرم کیا۔

شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ بہت تلخ ہے، سیاسی جماعتوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا، سیاست میں انتقامی کارروائیوں کا کبھی اچھا انجام نہیں ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 4 سال میں یہی کیا گیا کہ کس کو جیل بھیجا جائے اور کس کو جیل نہ بھیجا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے پرانے قانون کے تحت انہیں 90 دن کے لیے گرفتار کیا گیا گیا، ہم نے ظالمانہ نیب قانون میں ترمیم کرکے ریمانڈ کی مدت 15 دن کردی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے نیب کے معاملے میں بھی مسائل حل کرنے کا نظریہ اپنایا، آج نیب ترمیم سے سب سے پہلے فائدہ اٹھانے والے عمران خان ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کے دور میں صرف الزامات لگانے پر لوگوں کو گرفتار کیا گیا، رانا ثناء اللہ پر 15 کلو ہیروئن ڈالی گئی، ہم نے خود کو قانون اور عدالت کے سامنے پیش کیا، نواز شریف جو 3  بار وزیراعظم رہے سو سے زیادہ پیشیاں بھگتیں

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا، ایسی اور بھی بہت سی مثالیں ہمارے سامنے ہیں

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، القادر ٹرسٹ کے تمام ثبوت موجود ہیں، نیب 7 ارب روپے کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے، جو کچھ سربمہر لفافے میں تھا وہ کابینہ کو نہیں دکھایا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنان کاجی ایچ کیو کے گیٹ لاہور میں کورکمانڈر آفس کے باہراحتجاج ،توڑ پھوڑ

انہوں نے کہا کہ بطور سیاسی کارکن کسی گرفتاری پر خوشی کا اظہار نہیں کر سکتا، یہ زندگی کا ایک تلخ لمحہ ہے جو کئی بار گزر چکا ہے  لیکن بدقسمتی سے عمران اور پی ٹی آئی نے قانونی رویہ اپنانے کی بجائے نجی اور حساس املاک کو نقصان پہنچا کر ملک دشمنی کا ناقابل معافی جرم کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 75 سالہ تاریخ میں ایسے دل دہلا دینے والے مناظر نہیں دیکھے گئے، لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالی گئیں، مریضوں کو ایمبولینسوں سے نکال کر ان کی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، سوات موٹروے ٹول پلازہ کو جلایا گیا، حساس املاک اور عمارتوں پر دشمن کی طرح حملہ کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کرکے قوم کے دل زخمی ہوئے ہیں۔

 عمران خان کی گرفتاری کےخلاف پی ٹی آئی کے کارکنان کا شدید احتجاج

انہوں نے کہا کہ میں ان دہشت گردوں، ملک دشمن عناصر کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اپنی ملک دشمن سرگرمیاں فوری طور پر بند کریں، ایسے لوگوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، پاکستان اور اس کے نظریے کی سلامتی ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیب نے قانون کے مطابق کام کیا، عدالت نے عمران نیازی کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com