اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے اقدامات کے لیے اعلیٰ سطح کی وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی۔ سرکاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عافیہ سے ملاقات کے لیے امریکی ویزے میں حکومتی تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ویزا کے حصول میں حکومتی تعاون فراہم کرکے آپ نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے لیے امریکی ویزے کی بنیاد رکھ دی ہے
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر عافیہ کے اہل خانہ کے دکھ کو پوری طرح سمجھتے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ شہباز شریف نے ہدایت کی کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ کو ڈاکٹر عافیہ سے اگلی ملاقات کے لیے ویزا کے حصول میں مکمل معاونت فراہم کرے۔
فوزیہ صدیقی کی امریکی مسلمانوں سے عافیہ کی قانی و اخلاقی مدد کی اپیل
انہوں نے کہا کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوششیں کرنا ہمارا فرض ہے جب کہ وزیر اعظم نے عافیہ کی رہائی کے لیے حکومتی کوششوں کو منظم اور تیز کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
اس جہنم سے نکالو،ڈاکٹرعافیہ کی بہن سے ملاقات کے دوران روتے ہوئے اپیل
ڈاکٹر فوزیہ نے عافیہ کی رہائی کے لیے حکومتی کوششوں پر وزیر اعظم اور وزارت خارجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ فوزیہ صدیقی کی گزشتہ تین ماہ میں وزیراعظم سے یہ دوسری ملاقات تھی۔