شہباز شریف لندن پہنچ گئے،بادشاہ چارلس کی تاج پوشی تقریب میں شرکت کریں گے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر لندن پہنچ گئے۔ لندن پہنچنے پر پاکستان کے ہائی کمشنر اور برطانوی وزیر خارجہ کے نمائندہ خصوصی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعظم دولت مشترکہ کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
شہباز شریف بادشاہ چارلس سوئم کی جانب سے تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے ممالک کے سربراہان کی دعوت پر شرکت کریں گے جہاں وزیراعظم کی دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔