شہباز شریف کی بادشا ہ چارلس سے ملاقات،دورہ پاکستان کی دعوت دی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے شاہ چارلس سوئم اور اپنے برطانوی ہم منصب رشی سونک سے بھی ملاقات کی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شاہ چارلس سوئم کے ساتھ وزیراعظم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لندن میں کامن ویلتھ لیڈرز کی تقریب میں شرکت کی اور بادشاہ سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف نے پاکستانی عوام کی جانب سے بادشاہ چارلس سوئم کو ان کی تاجپوشی پر مبارکباد دی۔

 

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کنگ چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جب کہ شاہ چارلس نے وزیراعظم سے گفتگو میں اپنے سابقہ ​​دورہ پاکستان کو یاد کیا۔
بعد ازاں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی ایک نئے دور کا آغاز ہے، دولت مشترکہ کی تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، دونوں ممالک کے درمیان دولت مشترکہ کوآرڈینیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے پاکستانی نوجوانوں اور ٹیلنٹ کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا بھی ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنا رہی ہے، حکومت پسماندہ طبقات، اقلیتوں، معذور افراد اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو قومی دھارے میں لا رہی ہے۔

 

اس کے علاوہ شہباز شریف نے اپنے برطانوی ہم منصب رشی سونک سے ملاقات کی اور انہیں برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کی دو روزہ تاجپوشی کی تقریبات کے شاندار انتظامات پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کامن ویلتھ ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر برطانوی وزیر اعظم رشی سنک سے ملاقات کی۔ pic.twitter.com/xTgplf2qTF

— PMLN (@pmln_org) 5 مئی 2023
ملاقات میں وزیراعظم نے گزشتہ سال پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں برطانیہ کی فراخدلی سے مدد کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے جس پر انہوں نے مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز دی۔

اس موقع پر برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے بھی دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca