238
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر نگران سیٹ اپ کے قیام اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات خوشگوار رہی، منیجنگ ڈائریکٹر سے کہا کہ پاکستان نے تمام شرائط پوری کر دی ہیں، اب بورڈ لیول کا معاہدہ ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی آئندہ ماہ وطن واپسی متوقع ہے، نواز شریف کی قانونی ٹیم نے بھی عندیہ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ لندن سے دبئی جائیں گے جہاں سے ان کی سعودی عرب روانگی بھی ممکن ہے