ووٹ دیتے وقت عمران حکومت کی کرپشن اور معاشی تباہی کے بارے میں ضرور سوچیں ، شہباز شریف

 

ووٹ دیتے وقت عمران حکومت کی کرپشن اور معاشی تباہی کے بارے میں ضرور سوچیں وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو پیغام دیا کہ ووٹ دیتے وقت عمران نیازی حکومت کی کرپشن اور معاشی تباہی کے بارے میں ضرور سوچنا چاہیے گا

انہوں نے لکھا کہ پنجاب میں 4 سال بدترین حکمرانی رہی، شہری مفت ادویات اور طلباء وظائف سے محروم رہے، سرکاری آسامیاں اور تبادلے کھلے عام خرید و فروخت کی گئیں

Shahbaz Sharif
نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پنجاب کی جو حالت کی گئی، وہ پنجاب کے لوگوں کی توہین سےکم نہیں، آپ کا ووٹ ہی آپ کی طاقت ہے، اس طاقت سے انتشار، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کریں۔

 

انھوں نے مزید لکھا کہ ایک شخص کی انا، انداز سیاست اور نااہلی نے معاشرے کے حسن کو تہہ و بالا کرکے رکھ دیا، اپنا ووٹ قومی ترقی اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ڈالیں، مجھے آپ کی قوتِ انتخاب پر پورا بھروسہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔