اجلاس میں شہباز شریف، آصف زرداری، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، صادق سنجرانی، علیم خان، طارق بشیر چیمہ، سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی
اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم نے مل کر بیٹھ کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے.
آصف زرداری نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑ چکے ہیں، ہم اکٹھے بیٹھ سکتے ہیں، بات کر سکتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی مفاہمت میں شامل ہو.
اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم سب باہمی تعاون سے جمہوریت کو مضبوط کریں گے۔ میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں.
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سب کو مل کر بحرانوں سے نکلنا ہوگا،
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے الیکشن لڑا اور ایک دوسرے کے خلاف بہت باتیں کیں، اب انتخابات ختم ہو چکے ہیں، اب ہمیں اس ملک کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، ہمیں اختلافات کو ختم کرنا ہے۔ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے.
شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں مہنگائی کے خلاف لڑنا ہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے
انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج اس ملک کی معیشت کو مضبوط کرنا ہے، ہمیں ملک میں مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف مل کر لڑنا ہے، میں نواز شریف سے ملک کا وزیر اعظم بننے کی درخواست کروں گا.
410