اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے منگل کی صبح نیویارک پہنچ گئے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی وزیراعظم کے ساتھ سفر کیا۔
وزیراعظم آج (منگل) کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیے جانے والے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ وہ آج فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، آسٹریا کے چانسلر اور ہسپانوی صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
یورپی یونین کے صدر چارلس مشیل سے ملاقات اور سینیگال اور افریقی یونین کے صدر کی میزبانی میں ہونے والی گلوبل فوڈ سیکیورٹی سمٹ میں شرکت بھی وزیراعظم کے دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
21 ستمبر کو وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا اور ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس، ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کریں گے۔
یو این جی اے کے صدر سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، اس کے علاوہ فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینستو سے بھی ملاقات کریں گے۔
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس، چینی صدر پریمیئر لی کی چیانگ اور جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا سے ملاقاتیں بھی وزیراعظم کی مصروفیات کا حصہ ہیں۔
وہ اسی دن لکسمبرگ کے وزیر اعظم زیویئر بیٹل اور ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب سے بھی ملاقات کریں گے۔
23 ستمبر کو وزیراعظم نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی میں شرکت کے علاوہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور ممتاز امریکی میڈیا سے بات چیت کریں گے۔