شہباز شریف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سوشل سیکورٹی اکاؤنٹ جاری کر دیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سوشل سیکورٹی اکاؤنٹ جاری کر دیا۔بی آئی ایس پی کے تحت سوشل سیکیورٹی اکاؤنٹ کے اجراء کی تقریب آج منعقد ہوئی، وزیراعظم نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔ .

وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ اس سال بے نظیرنکم سپورٹ پروگرام میں بہت بہتری آئی ہے، پروگرام میں بہتری لانے پر شازیہ مری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبردآزما ہے، سیلاب سے چاروں طرف تباہی ہے، سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب ایسے لگ رہے تھے جیسے سمندر آگیا ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات نظر آرہے ہیں، بی آئی ایس پی کے ذریعے 70 ارب چاروں صوبوں میں تقسیم کیے گئے، صوبوں نے اپنے وسائل سے حصہ ڈالا جب کہ این ڈی ایم اے نے 20 ارب خرچ کیے۔
وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری نے اس موقع پر کہا کہ میں وزیراعظم کی شکر گزار ہوں، بی آئی ایس پی پروگرام کا سوچا شہید بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں ہی سوچا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 15 سال سے چل رہا ہے، اس پروگرام میں کبھی سیاست کا عمل دخل نہیں، بے سہارا خواتین کو بااختیار بنانا بے نظیر بھٹو شہید کا خواب تھا، پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کو بلا تفریق امداد دی جا رہی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سال پروگرام میں 3 لاکھ نئے لوگوں کو شامل کیا جائے گا، سوشل سیکیورٹی اکاؤنٹ پروگرام میں شفافیت لائے گا، بی آئی ایس پی کے تحت رجسٹرڈ افراد بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca