حکومت چھوڑنے کی دھمکی ،شہباز شریف ،آصف زرداری کا ایم کیو ایم سے رابطہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )متحدہ قومی موومنٹ کے حکومت چھوڑنے کے خدشات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے خالد مقبول صدیقی سے الگ الگ رابطہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے مانگ لیے، بہادر آباد میں ہونے والے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی اور دیگر آپشنز پر غور کیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے بعض ارکان کی رائے ہے کہ اگر 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہوتے ہیں تو انہیں حکومت سے الگ ہو جانا چاہیے۔ حتمی فیصلہ کل ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس میں کیا جائے گا۔

خالد مقبول صدیقی کی حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کی جانب سے حکومت چھوڑنے کے معاملے پر خالد مقبول سے رابطہ کیا اور ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خالد مقبول کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تحفظات دور کردئیے جائیں گے

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے ٹیلی فونک گفتگو میں خالد مقبول صدیقی کو یقین دہانی کراتے ہوئے تمام مسائل مل کر حل کرنے کی پیشکش کی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی خالد مقبول صدیقی سے فون پر رابطہ کیا ہے اور خالد مقبول صدیقی کو صبر کا مشورہ دیا ہے۔

اس کے علاوہ خالد مقبول صدیقی بہادر آباد سینٹر سے روانہ ہوئے، اس موقع پر انہوں نے غیر رسمی طور پر کہا کہ آصف زرداری سے رابطہ ہوا ہے، انہوں نے کہا ہم آپ کے مسائل سمجھتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو دو گھنٹے بعد دوبارہ دھرنا دیں گے۔ حکومت کے پاس انتخابات ملتوی کرنے کے دو آپشن ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کا آصف زرداری اور خالد مقبول صدیقی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca