ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں صدر ڈاکٹر. عارف علوی نے نو منتخب وزیراعظم سے عہدے کا حلف لیا، سابق نگراں وزیر اعظم انور حق کاکڑ بھی اس موقع پر موجود تھے
ایوان صدر میں تینوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے جبکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر سروس چیفس نے بھی شرکت کی
اس کے علاوہ سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی
وزیر اعظم کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
حلف برداری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد کی گئی
واضح رہے کہ صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف کل قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 24ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے.
انتخابی عمل میں شہباز شریف کو 201 ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب خان کو 92 ووٹ ملے.
294