شہباز شریف مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر، مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب، مفتاح اور شاہد خاقان شریک نہ ہوئے 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے بلامقابلہ صدر جبکہ مریم نواز شریف بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہو گئیں۔

احسن اقبال جنرل سیکرٹری، مریم اورنگزیب انفارمیشن سیکرٹری، اسحاق ڈار فنانس سیکرٹری، عطاء اللہ تارڑ ڈپٹی سیکرٹری مسلم لیگ ن، اسحاق ڈار صدر برائے اوورسیز اینڈ انٹرنیشنل افیئر منتخب ہو گئے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز، حمزہ شہباز، احسن اقبال اور خواجہ آصف نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ، صدر سندھ شاہ محمد شاہ، صدر خیبر پختونخوا امیر مقام کے علاوہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے بھی شرکت کی

اس موقع پر مریم اورنگزیب نے جنرل کونسل اجلاس میں قرارداد پیش کی، قرارداد میں نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، قرارداد میں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا، قرارداد میں مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

قرارداد میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی، قرارداد میں شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا گیا۔ ۔

دریں اثناء میاں نواز شریف کے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد ہونے کی ایک بار پھر تصدیق ہوگئی، صوبائی صدور اور سیکرٹری جنرلز کا اعلان پارٹی صدر کریں گے۔

میاں محمد شہباز شریف کو جنرل کونسل نے پارٹی کے فیصلوں کا مینڈیٹ دیا تھا، پارٹی کے دیگر عہدیداروں کا فیصلہ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے شرکت نہیں کی، اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے لیے کسی عہدے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com