شہباز شریف تین روزہ غیر ملکی دورے پر لندن چلے گئے، نواز شریف سے بھی ملیں گے 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف تین روزہ غیر ملکی دورے پر لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے میں دورے پر روانہ ہو گئے، شہباز شریف لاہور سے براہ راست لندن پہنچیں گے جہاں وہ ہفتے کو بادشاہ کی دعوت پر شاہی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

برطانیہ روانگی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کی جڑیں مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کئی دہائیوں کے دوران کثیرالجہتی تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ برطانوی شاہی خاندان ہمیشہ سے پاکستان کا عظیم دوست رہا ہے، بادشاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ کامن ویلتھ لیڈرز کانفرنس میں بھی شرکت کروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر عالمی رہنما ئوں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کا موقع ملے گا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ میں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم نواز شریف کو موجودہ سیاسی، معاشی اور پارٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com