اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے تک عزم کے ساتھ کوششیں جاری رکھے گا۔پاکستان آج سانحہ اے پی ایس کی برسی بنا رہا ہے یاد رہے کہ آج سے آٹھ سال پہلے آرمی پبلک سکول میں دہشتگردوں نے حملے کر کے سو سے زائد بچوں کو شہید کردیا تھا
وزیر اعظم نے کہا کہ 16دسمبرپورے پاکستان کے لیے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا دن ہے۔ یہ دن دنیا کو یاد دلاتا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عظیم قربانیاں دی ہیں۔
اے پی ایس حملے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
16 دسمبر 2014 کو تحریک طالبان پاکستان سے وابستہ چھ دہشت گردوں نے اسکول پر حملہ کرکے 140 طلباء اور اساتذہ کو شہید کردیا تھا۔
پاکستان کی تاریخ کا سب سے مہلک حملہ تھا اس حملے کے بعد، آئین اور آرمی ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے تحت دہشت گردوں کے ٹرائل کے لیے فوجی عدالتیں قائم کی گئیں۔