نئے سال میں تلخیاں ،مہنگائی کم کرینگے، شہباز شریف

اردو ورلڈ کینیڈ ا( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2023 میں پاکستان معاشی و سیاسی استحکام اور سماجی بہتری کی منزل کی طرف گامزن ہو گا۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سال 2022 پاکستان کے لیے کڑوا ثابت ہوا، سیلاب کی تباہ کاریوں نے عوام کی مشکلات اور تکالیف میں اضافہ کیا، سال 2023 میں 33 ملین سیلاب متاثرین کی زندگیوں میں راحت پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سال 2023 کو انسانیت کے لیے فلاح، امن اور خوشیوں کا باعث بنائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ نیا سال دہشت گردی، مہنگائی سے آزادی کا سال ہو، عوام کی جان و مال کے تحفظ کا سال ہو۔ تلخیوں کو کم کرنے اور حالات کی بہتری کے لیے دن رات کام کریں گے، نئے سال کو نوجوانوں کے لیے مواقع کا سال بنائیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ نئے سال کو آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے پائیدار بنیاد بنانے کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ ہم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔