اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام الیکشن میں جو بھی فیصلہ کریں گے سر تسلیم خم کر دیں گے، سچ اور جھوٹ کا فیصلہ آج ہونا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شرقپور میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا معمار کہا جاتا ہے، پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا سہرا نواز شریف کے سر جاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف بہت بڑی سازش ہے۔ پچھلے ساڑھے چار سال ضائع ہو گئے۔ نواز شریف کی حکومت ہوتی تو پاکستان ترقی کر رہا ہوتا۔ پچھلی حکومت میں تمام ترقی رک گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پچھلی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چور، ڈاکو اور لٹیرے نہیں آئے، القادر یونیورسٹی 190 ملین پاؤنڈ کا سکینڈل ہے، پاکستان کو تباہی کی طرف لے گیا، برطانوی حکومت نے کہا کہ یہ پیسہ پاکستانی عوام کا ہے، پچاس ارب پاکستانی خزانے میں جانے کے بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ القادری یونیورسٹی کیس، پچھلی حکومت اس کیس میں فریق بنی، آپ کا کیا تعلق، وہ پیسہ خزانے میں جانا تھا۔