امریکی صدر ٹرمپ سے شہباز شریف کی غیررسمی ملاقات،خوشگوار ماحول میں گفتگو

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی ممالک کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ اور وزیراعظم نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کی، جہاں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کو نہایت مفید قرار دیا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے کویت کے ولی عہد نے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور دیگر علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کی گئی۔ ولی عہد نے فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کو بے نقاب کرنے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیر جہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔