اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کی مبینہ آڈیو ٹیپ کو ‘شرمناک’ قرار دیا۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے مخلوط حکومت پر طنز کیا اور کہا کہ لوٹ مار کرنے والوں کا ٹولہ غیر ملکی سازش کے ذریعے ملک پر مسلط ہے۔ "ہم ان لٹیروں کے سامنے نہیں جھک سکتے”، سابق وزیر اعظم نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ وہ غیر قانونی کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آرمی چیف نہیں میرٹ چاہیے ۔کال تب دو ںگا جب پتہ ہوگا ایک گیند سے تین وکٹیں کریں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست کو بھارت نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔ یہ دعوی کرتے ہوئے کہ موجودہ حکومت میں بنگلہ دیش اور بھارت ملک سے آگے نکل گئے، پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جب مخلوط حکومت آئی تو ملک کے قرضے بڑھ گئے۔ عدلیہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران نے کہا کہ میں نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جیل میں بھی وقت گزارا۔