شہیدبےنظیر بھٹو کا 70 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کا 70 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔ذوالفقار علی بھٹو اور نصرت اصفہانی کی محبت کی شادی کے 2 سال بعد ایک بچی کی پیدائش ہوئی جس کا نام بے نظیر رکھا گیا۔

شہید بینظیر بھٹو اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بیٹی ہونے کے ناطے اپنے والد کے ساتھ بچپن میں غیر ملکی دوروں پر جاتی تھیں۔ بے نظیر بھٹو نے کم عمری میں کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ وہ طالب علم رہنما بھی رہ چکی تھیں۔ اپنے والد سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی گرفتاری کے بعد وہ سیاسی میدان میں اتریں۔
1982 میں بے نظیر بھٹو پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن منتخب ہوئیں۔ جب وہ جلاوطنی کے بعد پہلی بار 1986 میں لاہور پہنچیں تو ان کا تاریخی استقبال کیا گیا اور پورے ملک کا دورہ کیا۔
1987 میں بے نظیر بھٹو نے آصف زرداری سے شادی کی اور 1988 کے عام انتخابات میں اپنی تاریخی کامیابی کے بعد وہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔
محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کو صدر غلام اسحاق خان نے برطرف کیا تو وہ دوبارہ جدوجہد کے میدان میں اتریں۔ وہ 1993 میں دوسری بار وزیر اعظم منتخب ہوئیں لیکن 1996 میں انہیں دوبارہ برطرف کر دیا گیا۔
بے نظیر بھٹو کی جلاوطنی کے بعد جب وہ 18 اکتوبر 2007 کو وطن واپس آئیں تو کراچی ایئرپورٹ پر ان کا ایک بار پھر تاریخی استقبال کیا گیا، پھر کارساز پر ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 250 سے زائد افراد شہید ہوئے۔
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ملک بھر میں انتخابی جلسے کر رہی تھیں، اسی سلسلے میں 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں کامیاب جلسے سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے انہیں شہید کر دیا گیا۔
پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔