214
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے سب سے کم عمر فاسٹ بولر بن گئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پانچویں اور 143ویں میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا ۔
یہ ریکارڈ اس سے قبل جنوبی افریقی فاسٹ بولر کگیسو ربادا کے پاس تھا جنہوں نے 146 میچز میں 200 ٹی 20 وکٹیں مکمل کیں۔23 سالہ شاہین نے پیر کی رات اپنی پہلی ہی گیند پر ٹام لیتھم کو آؤٹ کر کے وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی۔ راشد خان یہ کارنامہ (134 میچز) کرنے والے تیز ترین کھلاڑی ہیں۔ تاہم وہ اسپنر ہیں۔ اسی طرح سعید اجمل (139 میچز) جو دوسری پوزیشن پر ہیں وہ بھی سست بولر تھے۔
سابق پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل 147 میچوں میں ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کی ڈبل سنچری بھی مکمل کر چکے ہیں۔