اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔
شاہین آفریدی ورلڈ کپ سے قبل ٹیسٹ ٹیم سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لیں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز جولائی میں ہوگی جس کے شیڈول کا اعلان سری لنکا کرکٹ جلد کرے گا۔واضح رہے کہ 25 ٹیسٹ میچوں میں 24.86 کی اوسط سے 99 وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی گزشتہ سال سری لنکا کے دورے کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پرھیں
شاہین شاہ آفریدی کا رول ماڈل کون؟
فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ گزشتہ سال جولائی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد، بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز نے وائٹ بال کرکٹ میں یقینی واپسی کی، حالانکہ وہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف گھر پر ٹیسٹ سیریز میں شامل نہیں ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اس وقت انگلینڈ میں ہونے والی ٹی 20 لیگ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کررہے ہیں جس میں نہ صرف بولر کی بولنگ کا چرچا ہوا بلکہ شائقین بھی ان کی بیٹنگ سے کافی خوش تھے۔اب امکان ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار باؤلر کو آرام دیا جائے گا کیونکہ اس سال ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ آئی سی سی ورلڈ کپ بھی ہے جس میں شاہینوں کی موجودگی لازمی ہے۔