اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر پہلی بار روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے پہلے دو ایڈیشن بھارت میں کھیلے گئے تھے تاہم انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے تیسرے ایڈیشن کو اپنے ملک میں کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی ٹورنامنٹ میں شرکت یقینی ہے۔
ٹورنامنٹ کا پہلی بار مارچ 2020 میں انعقاد کیا گیا تھا جبکہ پاکستانی کھلاڑی کورونا وائرس اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔شاہد آفریدی اور شعیب اختر کے علاوہ کئی ممالک کے سابق کرکٹرز بھی ایونٹ میں شرکت کریں گے جن میں لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر، پیٹرسن، سنتھ جے سوریا، شین واٹسن، تلکارتنے دلشان، یووراج سنگھ، برائن لارا، جونٹی رہوڈز، شین بانڈ اور دیگر قابل ذکر نام شامل ہیں۔دوسری جانب ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم لیگ کے ستمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے اور یہ تین ہفتے تک جاری رہے گی جس میں 9 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔