243
جسٹس آف پیس کا عہدہ سنبھالنے والے شاہد چوہدری 25 سال قبل کینیڈا چلے گئے تھے جب کہ ان کا تعلق پنجاب کے شہر بورے والا سے ہے۔جسٹس شاہد نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، جب کہ انہوں نے آسگوڈ ہال لا اسکول، کینیڈا سے پوسٹ گریجویٹ سرٹیفکیٹ مکمل کیا۔
جسٹس شاہد 2011 میں کینیڈین امیگریشن اور سٹیزن شپ کنسلٹنٹ ہونے کے علاوہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز آف اونٹاریو کی کونسل اور مختلف کمیٹیوں کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔شاہد چوہدری کینیڈا کے شہر وٹبی کی ڈپٹی میئر ملیحہ شاہد کے شوہر ہیں۔