سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں ملک کے مسائل پر بات نہیں کر رہی ہیں، وہ نئی سیاسی جماعتیں تشکیل دے ر ہے ہیں کیونکہ موجودہ انتخابات میں بھی عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے پاکستان کے مسائل پر کوئی بحث نہیں ہوئی
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو قومی مسائل پر بات کرنی چاہیے، ہم سب کو ایک دوسرے کو کرپٹ کہنا بند کرنا ہوگا.
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن اتنا متنازعہ الیکشن بن گیا ہے کہ اس سے ملک کو نقصان پہنچے گا کیونکہ جب لوگ نظام پر اعتماد کھو دیتے ہیں تو نقصان ہوتا ہے.
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کی صورتحال یہ ہے کہ آج جیتنے والے بھی ہار چکے ہیں، اس کا واحد حل یہ ہے کہ اگر تمام اسٹیک ہولڈرز ایک ساتھ بیٹھیں تو ملک آگے بڑھے گا ورنہ نقصان ہوگا.
76