اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی پر خوش نہیں ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم ہوتے ہوئے جھوٹے بیانات دینے اور حقائق چھپانے پر خوش ہونا مناسب نہیں۔
جس نے دوسروں پر کرپشن کا الزام لگایا وہ خود کرپٹ ثابت ہوا، اب یہ سپریم کورٹ کے لیے امتحان ہے، دیکھتے ہیں کہ وہ اس معاملے کا فیصلہ کیسے کرتی ہے۔”
پاناما گیٹ میں نواز شریف کی نااہلی کو یاد کرتے ہوئے عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ بن گئی اور معمولی الزامات پر وزیراعظم کو معزول کر دیا۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مفاد کے لیے ملک کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے بغیر کوئی مقدمہ درج کیے اپنے مخالفین کو قید کیا۔
شاہد خاقان عباسی نے انہی خیالات کا اظہار ای سی پی کی جانب سے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سنانے سے چند گھنٹے قبل بھی کیاتھا کہ وہ کسی کو سیاست سے نااہل نہیں دیکھنا چاہتے۔