اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران سیٹ اپ کی تشکیل پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نگرا ن سیٹ اپ کی تشکیل کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کچھ دیر بعد ویڈیو لنک پر ہوگا جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت حکومتی اتحادیوں شرکت کرینگے
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نگرا ن وزیراعظم کے لیے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے لیے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسلم بھوتانی اور نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد سمیت دیگر کے نام زیر غور آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ پر مشاورت دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
قومی اسمبلی کی تحلیل
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ 9 اگست دی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری 9 اگست کو صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے نام پر کل سے مشاورت ہوگی اور آئندہ 2 سے 3 روز میں مشاورت مکمل کرلیں گے۔
واضح رہے کہ موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کو دن 12 بجے ختم ہو رہی ہے اور چند روز قبل وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کی سمری 9 اگست کو صدر مملکت کو د ی جائے گی