ایک انٹرویو میں شاہد خان عباسی نے کہا کہ مجھے ن لیگ کے اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، میں نے خود شہباز شریف سے کہا تھا کہ مجھے پارٹی امور سے دور رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں
شاہد خاقان عباسی نے آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ اگلی نسل پارٹی میں آئی تو عہدے پر نہیں رہوں گا۔ الیکشن لڑنے کا بہت دباؤ ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انتخابات سے مسائل حل نہیں ہوں گے، مسائل کے حل کے لیے تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ جو لوگ جیل میں ہیں، وہ مقبول ہوں یا نہ ہوں، انہیں سیاست کو ایک طرف رکھنا پڑے گا، تمام جماعتوں کو موقع مل گیا کوئی کچھ نہیں کر سکا۔
یہ خبر بھی پڑھیں
سب جانتے ہیں کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پاکستانی سیاست پر اثرانداز ہوتے ہیں ،شاہد خاقان عباسی
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ آمد پر شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی رہنماؤں خواجہ آصف، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور مریم اورنگزیب نے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔