اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
۔ 2 نومبر کو اپنی روایت کے برعکس گھر سے باہر مداحوں سے نہ ملنے کے باوجود انہوں نے ایک تقریب میں انکشاف کیا کہ انہوں نے سگریٹ نوشی ترک کر دی ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف ان کی صحت بلکہ مالی طور پر بھی فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔
اکنامک ٹائمز کے مطابق اس نئے فیصلے کے بعد کئی عالمی یوتھ اورینٹڈ برانڈز شاہ رخ خان کے اشتہاری سودوں میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔
بہت سے برانڈز میں سگریٹ نوشی کرنے والے ستاروں پر دستخط نہ کرنے کا اندرونی اصول ہے۔ اس خبر نے شاہ رخ خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
ایک نامور برانڈ کے مارکیٹنگ چیف نے کہا کہ ان کا برانڈ، جو نوجوانوں پر مرکوز ہے، اب شاہ رخ کے ساتھ زیادہ اعتماد سے کام کر سکتا ہے۔
شاہ رخ خان اس وقت ThumsUp، Everest Spices، Mantra، Castrol، Dubai Tourism، Realme، DX، Hyundai، D Core جیسے بڑے برانڈز کے سفیر ہیں۔ 2023 کی رپورٹ کے مطابق ان کی برانڈ ویلیو تقریباً 120.7 ملین ڈالر ہے۔
ماضی میں شاہ رخ کی ساس سویتا چھبر اور دوست جوہی چاولہ بھی سگریٹ نوشی چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں۔ 2020 میں جب ایک مداح نے سوشل میڈیا پر شاہ رخ سے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا مشورہ پوچھا تو انہوں نے اپنے دستخطی انداز میں جواب دیا، ’’آپ غلط جگہ پر جواب تلاش کر رہے ہیں۔