13 جماعتوں کا بھان متی خاندان جلد ایک دوسرے کا پوسٹ مارٹم کرنے والا ہے،شیخ رشید

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13 جماعتوں کا بھان متی خاندان جلد ایک دوسرے کا پوسٹ مارٹم کرنے والا ہے، ان کی ہانڈی چوک اور چوراہے پر پھٹنے والی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ 20 سے الٹی گنتی شروع ہوگی اور 12 اگست تک نتائج سامنے آئیں گے
انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنی تاریخ دے رہا ہے لیکن سپریم کورٹ بھی فیصلہ دے گی اور الیکشن ہو کر رہیں گے۔ الیکشن کمیشن الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

 

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ نے نواز شریف کو اپنے دفاع کا پورا موقع دیا، 5 رکنی بینچ نے فیصلہ دیا، لیکن قطری خط 1122 کا کردار ادا نہ کر سکا اور تاحیات نااہل ہو گیا، نواز شریف بیمار ہونے کا بہانہ کر کے 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر لندن چلے گئے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ بھائی وزیر اعظم کے ہاتھ میں سفارتی پاسپورٹ ہے تو کس خوف سے انہیں پاکستان آنے سے روکا جا رہا ہے، نواز شریف کے آنے یا نہ آنے سے پاکستان کی سیاست میں کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔
انہوں نے کہا کہ خود کو طرم خان سمجھنے والے انتظار کریں، ان کے چودہ طبقے جلد روشن ہوں گے، میرے بلاول کے ارمان آنسوؤں میں بہہ جائیں گے، شہباز شریف بھی نگران وزیراعظم کے اختیارات خود چلمن کے پیچھے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ہاں، لیول پلیئنگ فیلڈ کو بھول جاؤ، یہ کہانی ختم ہو گئی، 24 کروڑ لوگوں کی امنگوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مہمان اداکار ہے، اگست میں نگران حکومت کا انتظار ہے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com