تاحیات نااہلیت پرترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائے گی،شیخ رشید 

 اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیو ز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلیت کی تلوارپرترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائے گی،کراچی میئرکے الیکشن نے دنیا میں پاکستان کی جمہوریت کاپورسٹ مارٹم کردیا،حکومت الیکشن سے فراری ہے دیکھنا ہوگااب سپریم کورٹ کیافیصلہ کرتی ہے۔ ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے ہفتہ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔انہوںنے کہا کہ 9ماہ میں22وزرء انے93بیرون ملک دورے کئے، کروڑوں روپے ے مقصدخرچ ہوئے،5ڈالرخیرات بھی نہیں ملی ،بلاول نے نصف سنچر ی مکمل کی اور3-3 بار امریکہ اورمتحدہ عرب امارات گئے ،وزیرخارجہ نے دنیامیں سب سے زیادہ بے مقصدبے فائدہ دورے کرنے کااعزازحاصل کیا،خاندانی سیاسی پارٹی نے اہم عہدے خاندان میں ہی تقسیم کر لئے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ تاحیات نااہلیت کی تلوارپرترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائے گی ،کراچی میئرکے الیکشن نے دنیا میں پاکستان کی جمہوریت کاپوسٹ مارٹم کردیا،حکومت الیکشن سے فراری ہے دیکھنا ہوگااب سپریم کورٹ کیافیصلہ کرتی ہے لوگوں کوسرعام اٹھایاجارہاہے صحا فی اورصحافت کوزنجیریں پہنائی جارہی ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈارنے یاسی پریلغارکردی، ڈارکی نااہلی کاخمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہاہے،ڈار نے معاشی ناکامی تسلیم کرلی ،چین کو1ارب ڈالر دے کے واپس لیاہے حکومت نے سارے حربے استعمال کرلیے ہیں لیکن بات نہیں بن رہی بات کہاں جا کے رکے گی اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com