سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق پوسٹ شیئر کرنیوالےروز محشر جواب دہ ہونگے،امامہ کعبہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مسجد الحرام کے امام اور خطیب شیخ یاسر الدوسری  نے اپنے جمعہ کے خطبہ میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا ہے ۔

امام کعبہ نے کہا کہ مسلمان کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ جھوٹے یا خریدے گئے اکاونٹس کے ذریعے جعلی فتوے اور من گھڑت بیانات معاشرے میں انتشار پھیلا رہے ہیں اور علماء کو بدنام کر رہے ہیں۔شیخ الدوسری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شائع یا شیئر کی جانے والی ہر چیز کا اللہ کے سامنے قیامت کے دن جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے ایسے اکاؤنٹس کو خطرناک قرار دیا جو جان بوجھ کر جھوٹ پھیلاتے ہیں اور سماجی انتشار پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فون کا غلط استعمال اب لوگوں کو قریب لانے کے بجائے تنہائی، حسد اور ناشکری کو فروغ دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا جعلی زندگیوں اور غیر ضروری موازنے کا ذریعہ بن چکا ہے جو روحانی اور معاشرتی بیماریوں کو جنم دے رہا ہے۔امام کعبہ نے علماء کے خلاف جعلی فتووں اور جھوٹے پروپیگنڈے کو اسلام مخالف مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے مسلمانوں سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔