شرجیل میمن کو دل کا دورہ انجیو پلاسٹی ،دو اسسٹنٹ ڈال دئیے گئے 

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو سینے میں درد کے باعث حیدرآباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز این آئی سی وی ڈی) منتقل کردیا گیا۔

 

ہسپتال  ذرائع کے مطابق جب شرجیل میمن کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تو معلوم ہوا کہ صوبائی وزیر کو دل کا دورہ پڑا ہے۔

 

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بلاک ہوگئیں، انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کی گئی ہے، 2 اسٹنٹ  ڈالے گئے ہیں۔

 

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے، انہیں 24 گھنٹے بعد گھر منتقل کردیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com