180
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو سینے میں درد کے باعث حیدرآباد کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز این آئی سی وی ڈی) منتقل کردیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق جب شرجیل میمن کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تو معلوم ہوا کہ صوبائی وزیر کو دل کا دورہ پڑا ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شرجیل انعام میمن کے دل کی 2 شریانیں بلاک ہوگئیں، انجیو گرافی کے بعد انجیو پلاسٹی کی گئی ہے، 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے، انہیں 24 گھنٹے بعد گھر منتقل کردیا جائے گا۔