37
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)شوال کا چاند اتوار کی شام کو نظر آنے اور عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کے قوی امکانات ہیں
ماہرین فلکیات کے مطابق 30 مارچ کی شام چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے ہو گی جس کے باعث اسے دیکھنا ممکن ہو سکے گا۔ تاہم چاند نظر آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی عید پر موسم کی صورتحال بہتر ہونے کا عندیہ دیا ہے، عید کے تینوں روز درجہ حرارت معمول پر رہنے کا امکان ہے۔