اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کو غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیے.
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں ہزاروں خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں اور اسرائیل نے غزہ کے ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینی ریاست کے حصول کے لیے اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت جاری رکھے گا.
دفتر خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے حوالے سے سلامتی کونسل میں قرارداد کی منظوری کا بھی خیر مقدم کیا ہے
دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے منظور کی گئی قرارداد میں رمضان المبارک کے مہینے میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے. پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے طاقت کے اندھا دھند استعمال کی بارہا مذمت کی ہے.
انہوں نے کہا کہ وہ سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد پر جلد عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں، امید ہے کہ اسرائیل کے وحشیانہ حملے ختم ہو جائیں گے اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے گا.
90