خطے میں کشیدگی نہیں خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتے ہیں،شہباز شریف 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے، ہم دنیا میں خوشحالی اور امن کا فروغ چاہتے ہیں۔

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دوست ملک سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، سوئس وزیر خارجہ سے مفید اور تعمیری بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سوئس وزیر خارجہ سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی، ماضی کی طرح وسائل ضائع نہیں ہونے دیں گے، جدید ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک سیاحت کو فروغ دیں گے، پاکستان تعلیم، آئی ٹی اور خواتین کی تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ سمیت سوئس وفد سے بھی ملاقات کی جو پاکستان آئے اور ان کا استقبال کیا۔

پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مفاہمت کی اس یادداشت پر دستخط وزیر اعظم شہباز شریف کے پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنے کے وژن کے تحت ایک اہم قدم ہے۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان قدرتی آفات اور ان کے ممکنہ نقصانات کی پیش گوئی، فوری امدادی کارروائیوں اور بحالی کے اقدامات میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔