عمران خان کو کندھوں پر بٹھا کر اقتدار میں لایا گیا تھا، شہبازشریف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کندھوں پر بٹھا کر اقتدار میں لایا گیا، پی ٹی آئی حکومت نے 4 سال ضائع کیے، عوامی منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
وزیراعظم نے ملتان میں زیر تعمیر نشتر ہسپتال 2 کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ حکام کی جانب سے شہباز شریف کو منصوبے پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پچھلی حکومت نے فنڈز جاری نہ کرکے اسپتالوں کو برباد کردیا، 4 سال میں سنگین غفلت ہوئی، دکھی انسانیت اسپتالوں کے مکمل ہونے کا انتظار کر رہی تھی، مفاد عامہ کے منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال کے عملے کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، بتایا گیا ہے کہ مشینری باہر سے بڑی حد تک آچکی ہے، ہسپتال 30 ستمبر تک تعمیراتی مراحل مکمل کر لے گا، عوام اس سے پوری طرح مستفید ہونگے
شہباز شریف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو دن رات کام کرنے پر مبارکباد بھی دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پارٹی لیڈر کے پاس چوروں اور ڈاکوؤں کا ایک نہ ختم ہونے والا ٹولہ ہے۔ اس کے پاس کھربوں روپے تھے اور وہ ایک ٹانگ پر بیٹھا ہوا تھا۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی موجود تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔