اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دورہ چین کے دوران سی پیک کی بحالی پر توجہ دی جا ئیگی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ آج چین کے دورے کے دوران چینی قیادت سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے خصوصا اربوں ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی بحالی پر بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ CPEC کا دوسرا مرحلہ سماجی و اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کے آغاز کا وعدہ کرتا ہے جو لوگوں کی زندگی کا معیار بلند کرے گا۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "چینی اقتصادی معجزے سے سیکھنے کے لیے بہت کچھ ہے،” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی قیادت کے ساتھ ان کی بات چیت بہت سی دوسری چیزوں کے علاوہ سی پیک کے احیا پر مرکوز ہوگی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی تاریخی 20ویں قومی کانگریس کے بعد مدعو کیے جانے والے پہلے چند رہنماں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت جب دنیا متعدد چیلنجز سے نبرد آزما ہے، پاکستان اور چین دوست اور شراکت دار کے طور پر ایک ساتھ کھڑے ہیں۔